”مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا کہ تم بھی ۔۔۔“سوشل میڈ یا پر جمائما خان کا فاطمہ بھٹو کے نام ایسا پیغام کہ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

”مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا کہ تم بھی ۔۔۔“سوشل میڈ یا پر جمائما خان کا فاطمہ ...
”مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا کہ تم بھی ۔۔۔“سوشل میڈ یا پر جمائما خان کا فاطمہ بھٹو کے نام ایسا پیغام کہ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں شاہینوں کے فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی قوم کا جوش و جذبہ بڑ ھ گیا ہے اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بہت ہی پرجوش ہیں ،انگلینڈ سے سیمی فائنل میچ جیتنے کے بعد مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈ یا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا توجمائما خان بھی میدان میں آگئیں ،دونوں کے درمیان بات چیت نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی ۔

تفصیل کے مطابق انگلینڈ سے سیمی فائنل جیتنے کے بعد فاطمہ بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہا کہ مجھے سرفراز احمد پر فخر ہے ،جنہوں نے پاکستانی ٹیم کو دوبارہ فعال کردیا ہے ۔فاطمہ بھٹو نے اپنی خوشی کا اظہار کیا تو جمائما خان حیران ہو گئیں اور فاطمہ بھٹو سے پوچھا کہ مجھے تو معلوم نہیں تھا ،تم کب سے کرکٹ دیکھنے لگی ہو ؟۔اس پر فاطمہ بھٹو نے فوری طور پر جواب دیا کہ میں پاکستان کے انٹر نیشنل میچز بہت شوق سے دیکھتی ہوں لیکن پاکستان لیگ کے میچز اور اس طرح کے لیگ میچز نہیں دیکھتی ۔دونوں بااثر خواتین کی گفتگو نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچادی ۔واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو اور جمائما خان کے درمیان بہت اچھی دوستی ہے ۔

مزید خبریں :”میں اپنی سوتیلی بیٹی کو ۔۔۔“جمائما خان نے ٹیرین وائٹ کی تصویر جاری کر کے ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کے بھی دنگ رہ جائیں گے

مزید : برطانیہ