جے آئی ٹی میں پیش ہوکر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دوں گا،رحمان ملک

جے آئی ٹی میں پیش ہوکر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دوں گا،رحمان ملک
 جے آئی ٹی میں پیش ہوکر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دوں گا،رحمان ملک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو سینٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ 23جون کو پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی میں پیش ہوکر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دوں گا لہذا میرے بارے میں بے جا شکوک و شبہات پھیلا نے سے گریز کیا جائے رحمان ملک نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ تسلیم کرکے جے آئی ٹی کو آگاہ کرچکا ہوںاور میرٹ پر یہ رپورٹ جے آئی ٹی کے سامنے رکھوں گا انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں میری پیشی سے حکمران جماعت کو ٹف ٹائم ملے لہذا میرے خلاف اس ضمن میں بے جاشکوک و شبہات کو جنم دینے اور پھیلا نے سے گریز کیا جائے۔

مزید : اسلام آباد