”بھارت کے ساتھ فائنل میچ ہو گا ،میری آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ “ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باولر حسن علی نے بڑے معرکے سے قبل پاکستانی قوم کے نام اہم ویڈ یو پیغام جاری کردیا

”بھارت کے ساتھ فائنل میچ ہو گا ،میری آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ “ٹورنامنٹ میں ...
”بھارت کے ساتھ فائنل میچ ہو گا ،میری آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ “ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باولر حسن علی نے بڑے معرکے سے قبل پاکستانی قوم کے نام اہم ویڈ یو پیغام جاری کردیا

  

لندن (ڈیلی پاکستانی آن لائن )آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں سب نظریں پاک بھارت فائنل ٹاکرے پر ہیں ،ایسے میں نہ صرف دنیائے کرکٹ کے شائقین بلکہ کھلاڑی بھی پرجوش ہیں ۔ پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قوم کے نام اہم ویڈ یو پیغام جاری کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی لوگوں کی جانب سے بہت پیار مل رہا جس پر ان کا شکر گزار ہوں ۔انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمار ا فائنل بھارت کے ساتھ ہو رہا ہے ،میری درخواست ہے کہ پاکستانی ہمارے لیے دعائیں کریں تاکہ ہم جیت جائیں ۔حسن علی نے کہا کہ فائنل جیتنے کے لیے ہم اپنی پوری کوشش کریں گے ،پاکستانی ہمارے لیے اپنا پیار ایسے ہی برقرار رکھیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ ہم فائنل جیت کر ٹرافی لے کر واپس آئیں گے ۔

مزید خبریں :”میں اپنی سوتیلی بیٹی کو ۔۔۔“جمائما خان نے ٹیرین وائٹ کی تصویر جاری کر کے ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کے بھی دنگ رہ جائیں گے

ویڈ یو دیکھئے

مزید : کھیل