شمالی کوریا سے رہا کئے گئے امریکی طالبعلم کے دماغی ٹشوز بری طرح متاثر ہیں:طبی حکام

شمالی کوریا سے رہا کئے گئے امریکی طالبعلم کے دماغی ٹشوز بری طرح متاثر ہیں:طبی ...
شمالی کوریا سے رہا کئے گئے امریکی طالبعلم کے دماغی ٹشوز بری طرح متاثر ہیں:طبی حکام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (آن لائن) شمالی کوریا سے رہا کئے گئے امریکی طالبعلم کے دماغی ٹشوز کو بری طرح تقصان پہنچا ہے اوروہ عصابی تناؤ کا شکار ہے. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سین نا تی یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طالبعلم کے دماغی ٹشو بری طرح متاثر ہیں ڈاکٹروں کا مزید کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہورہا کہ اوٹو کے دماغی ٹشو اسے تشدد کا نشانہ بنانے جانے کے باعث متاثر ہوے یا پھر اسکی کوئی اور وجہ ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اوٹو میں ٹروما یا پھر فریکچرز کے بھی کوئی آثار نہیں ہیں. یونیورسٹی کے نیورو سائنس انتہائی نگہداشت یونٹ کے میڈیل ڈائریکٹر ڈینیل کینسٹر کا کہنا ہے کہ ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ اوٹو کو حراست کے دوران زیادہ مقدار میں نشہ آور ادویات دی گئی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی