”فائنل میچ کو ہر گز آسان نہیں لے سکتے ،میں پاکستانی کی کارکردگی سے بہت ۔۔۔“بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تعجب کے عالم میں پاکستانی ٹیم کے بارے میں ایسا بیان دے دیا کہ آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

”فائنل میچ کو ہر گز آسان نہیں لے سکتے ،میں پاکستانی کی کارکردگی سے بہت ...
”فائنل میچ کو ہر گز آسان نہیں لے سکتے ،میں پاکستانی کی کارکردگی سے بہت ۔۔۔“بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تعجب کے عالم میں پاکستانی ٹیم کے بارے میں ایسا بیان دے دیا کہ آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستانی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے مداح بن گئے ہیں اور انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی کارکردگی میں یکسر تبدیلی نے انہیں بھی بہت متاثر کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں 9 وکٹ کی آسان فتح سے ہمکنار ہونے کے بعد ایجبسٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کیدر جادھو اور روہت شرما کی عمدہ کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ میچ میں جادھو کا اسپیل ٹرننگ پوائنٹ چابت اور تمام باولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اچھی بیٹنگ وکٹ پر بنگلہ دیش کو 264 رنز تک محدود کردیا جس کے بعد روہت شرما نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک مرتبہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
کوہلی نے فائنل کے حوالے سے کہا کہ ہم اس سے قبل بھی بڑے میچز کھیل چکے ہیں جس کا ہمیں فائدہ ہو گا لیکن میرا نہیں خیال کہ پاکستان کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں فتح کا اس میچ سے کوئی تعلق ہے، ہم اس میچ کو ہرگز آسان نہیں لے سکتے ہیں کیونکہ ہم نے اس ایونٹ میں چند اہم اپ سیٹ ہوتے دیکھے ہیں اور ہم اس فائنل میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
اس موقع پر ویرات کوہلی نے ایونٹ کے پہلے میچ میں بدترین شکست کے بعد لگاتار تین کامیابیاں حاصل کر کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تعجب کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں پاکستان کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، ان کو اس بات کا سہرا جاتا ہے کہ انہوں نے چیزوں کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔ ان ٹیموں کو شکست دی جو ان کے مقابلے میں بہت مضبوط نظر آ رہی تھیں‘۔

مزید :

کھیل -