کولمبیا میں سر پر نرس گرنے سے ڈاکٹر جاں بحق

کولمبیا میں سر پر نرس گرنے سے ڈاکٹر جاں بحق
کولمبیا میں سر پر نرس گرنے سے ڈاکٹر جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بگوٹا(آن لائن)کو لمبیا کے ایک ہسپتال کی چھٹی منزل سے گرنے والی نرس نیچے کھڑی ایک ڈاکٹر پر جا گری جس کے باعث نرس تو زخمی ہوئیں لیکن ڈاکٹر ہلاک ہو گئیں۔کالی شہر میں پیش آنے والے اس واقعے میں زیرِ تعلیم ڈاکٹر ازابیل مونز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئیں۔چھٹی منزل سے گرنے والی نرس ماریا ازابیل گونزالز کو کئی چوٹیں آئیں اور ان کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی گرنے کی وجہ کیا تھی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ہسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ’ہم نہیں جانتے کہ کیا ہوا ہے۔’ہمیں صرف یہ پتہ ہے کہ ایک سانحہ ہوا ہے اور بہت مشکل صورتحال ہے۔‘یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے پیش آیا۔ڈاکٹر ازابیل مونز ہسپتال کے صحن سے گزر کر کیفیٹیریا جا رہی تھیں جب نرس گونزالز ان پر آ گریں۔ہسپتال کے ڈائریکٹر جوان کارلوس کا کہنا تھا ’ڈاکٹر مونز کو دماغ میں چوٹیں آئیں اور انہیں بچانے کی ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود وہ چل بسیں۔

مزید : بین الاقوامی