اسسٹنٹ کمشنرگلگت کامہنگے دام گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کریک ڈاﺅن،متعدد گرفتار

اسسٹنٹ کمشنرگلگت کامہنگے دام گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کریک ...
اسسٹنٹ کمشنرگلگت کامہنگے دام گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کریک ڈاﺅن،متعدد گرفتار

  

گلگت (اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور انکی ٹیم کامہنگے دام گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے متعدد قصابوں کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد اور انکی ٹیم نے گلگت شہر کے مختلف قصابوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے متعدد قصاب دھرلئے ، چھاپوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمارے شکایات سیل میں 24گھنٹے اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں لہذا کسی بھی شخص کو نرخ ناموں یا معیار کے متعلق کوئی بھی شکایت ہو تو وہ ہم سے رابطہ کرے ، ہم فوری طور پر شکایت کا زالہ کریں گے ۔رمضان المبارک کے مہینے میں کسی بھی شخص کو ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائےگی اور خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

مزید : گلگت بلتستان