سنٹرل جیل کراچی میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کا سرچ آپریشن ٗ منشیات بر آمد

سنٹرل جیل کراچی میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کا سرچ آپریشن ٗ منشیات بر ...
سنٹرل جیل کراچی میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کا سرچ آپریشن ٗ منشیات بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)سینٹرل جیل کراچی سے قیدیوں کے فرار کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جیل میں سرچ آپریشن کیا قیدیوں کی بیرکس کی تلاشی کے دوران ممنوعہ سامان اور منشیات برآمد کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں کی بیرکس خصوصی تلاشی لی گئی جس میں کارروائی کے دوران جیل کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس سے قبل محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام کو موصول ہونے والی تفتیشی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل سے دہشت گردی کے دو ملزمان کے فرار کی کارروائی ایک دن کام معاملہ نہیں بتائی گئی بلکہ اس کو مکمل منصوبہ بندی قرار دیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں نے جیل کی متعلقہ بیرک کی مضبوط گرلیں مشینوں کی مدد سے کاٹی ۔سی ٹی ڈی سندھ کے سربراہ کے مطابق فرار ہونے والے ایک ملزم کو بغیر پیشی جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو جج کے رخصت پر ہونے کے باوجود وہاں لایا گیا۔ثناء اللہ عباسی کے مطابق گرفتار 22 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں ۔

مزید :

کراچی -