بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ڈرون طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ڈرون طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ
بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ڈرون طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس نے مقبوضہ علاقے میں امرناتھ یاترا کی سکیورٹی ، کشمیری نوجوانوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور مظاہروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی غرض سے چھوٹے ڈرون خریدنے کیلئے ٹینڈرز جاری کئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں بتایاہے کہ یاترا کے راستے خاص طورپر سرینگر جموں ہائی وے پر مزیدبھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے علاوہ چھوٹے ڈرون طیارے سیکورٹی کیلئے استعمال کئے جائیں گے ۔ سالانہ امرناتھ یاترا 28جون سے شروع ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وادی کشمیرمیں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کی نقل و حرکت پر نظررکھنے کیلئے بھی ان ڈورن طیاروں کو استعمال کیا جائیگا۔ سی آر پی ایف کے ترجمان راجیش یادیو نے ایک انٹریو میں کہاہے کہ ان چھوٹے ڈرون طیاروں کو مقبوضہ علاقے میں مظاہرین کی تصاویر لینے اور انکی تعداد اور محل و قوع کاجاننے کیلئے بھی استعمال کیا جائیگا ۔

مزید : بین الاقوامی