یمن کے پانیوں میں باغیوں کا اماراتی جہاز پرمیزائل حملہ، ذمے دار وں کا سراغ لگا لیا :سعودی میڈیا

یمن کے پانیوں میں باغیوں کا اماراتی جہاز پرمیزائل حملہ، ذمے دار وں کا سراغ ...
یمن کے پانیوں میں باغیوں کا اماراتی جہاز پرمیزائل حملہ، ذمے دار وں کا سراغ لگا لیا :سعودی میڈیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

صنعاء(این این آئی)یمن کے پانیوں میں حوثی باغیوں کی ایک کشتی سے متحدہ عرب امارات کے ایک جہاز کی جانب میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

 عرب ٹی وی کے مطابق یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے کوشاں عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہاکہ حوثی ملیشیا نے اماراتی جہاز پر یمنی بندرگاہ المخا سے روانہ ہونے کے بعد ایک گائیڈڈ میزائل سے حملہ کیا ۔سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں اماراتی بحری جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم عملے کا ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ، عرب اتحاد نے اس واقعے کی مکمل چھان بین کی ہے اور میزائل حملے کے ذمے دار وں کا سراغ لگا لیا ہے۔

یادرہے المخا جہازوں کی گزرگاہ باب المند کے قریب واقع ہےجہاں سے زیادہ تر تیل گزرتا ہے ۔

مزید : عرب دنیا