برطانوی پارلیمنٹ کے باہر مشتبہ شخص سے چھری برآمد ، ایوان کے دروازے بند

برطانوی پارلیمنٹ کے باہر مشتبہ شخص سے چھری برآمد ، ایوان کے دروازے بند
برطانوی پارلیمنٹ کے باہر مشتبہ شخص سے چھری برآمد ، ایوان کے دروازے بند

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی پارلیمنٹ کے باہر سے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے چھری برآمد ہوئی ہے ۔

سماءٹی وی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر سے ایک مشتبہ شخص کو روکا اور تلاشی لی جسے چھری برآمد ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ۔ دہشتگردی کے پیش نظر برطانوی پارلیمنٹ کے دروازے بھی بند کر دیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے ۔

مشتبہ شخص کی گرفتاری کے بعد ممکنہ دہشتگردی کے خدشے کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایوان کو گھیرے میں لیا ہے اور گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے ۔

مزید : برطانیہ /اہم خبریں