”بھابھی کے ہاتھ کا یہ سالن پسندہے مگر اب اس پر ۔۔۔“چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے حسن علی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

”بھابھی کے ہاتھ کا یہ سالن پسندہے مگر اب اس پر ۔۔۔“چیمپینز ٹرافی میں سب سے ...
 ”بھابھی کے ہاتھ کا یہ سالن پسندہے مگر اب اس پر ۔۔۔“چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے حسن علی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے سٹار اور فاسٹ باولر حسن علی نے کہا ہے کہ کھانے میں زیادہ پسند دال چاول ہے اور بھابھی کے ہاتھ سے بنا ہوا دنبے کا سالن بھی بہت شوق سے کھاتا ہوں مگر اب اس پر پابندی لگ گئی ہے ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ فائنل میں زیادہ وکٹیں اڑانے کا پلان ہے اور ٹارگٹ بھی یہ ہی ہے کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ پرفارم کروں ۔انہوں نے کہا کہ جب میں ٹیم میں آیا تو پہلے چند میچوں میں صحیح طرح پرفارم نہیں کر سکا تھا لیکن میں مایوس نہیں ہوا اور مزید محنت کی ۔حسن علی کا کہنا تھا میں وقار یونس کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں ،میرے سب سے زیادہ پسندیدہ باولر بھی وکی بھائی ہیں ،ان جیسا نام پیدا کرنا چاہتا ہوں ۔ رپورٹر نے سوال کیا کہ گھر جا کر کیا کھاﺅ گے تو انہوں نے بتا یا کہ مجھے کھانے میں سب سے زیادہ دال چاول پسند ہیں اور بھابھی کے ہاتھ سے بنا ہوا دنبے کا سالن بھی شوق سے کھاتا ہوں لیکن اب ان چیزوں پر پابندی لگ گئی ہے۔اس موقع پر رپورٹر نے پوچھا کہ آپ کو فلمیں کس قسم کی پسندہے جس کے جواب میں حسن علی نے پہلے کہا کہ اب آپ نجی سوال پوچھ رہے ہو ،اس کے بعد ہنس کر جواب دیا کہ اچھی فلمیں دیکھ لیتا ہوں ۔

”میں اپنی سوتیلی بیٹی کو ۔۔۔“جمائما خان نے ٹیرین وائٹ کی تصویر جاری کر کے ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کے بھی دنگ رہ جائیں گے

مزید :

کھیل -