بلاول بھٹو پشاور پہنچ گئے ، استقبال کیلئے آئے کارکن آپس میں گتھم گتھا

بلاول بھٹو پشاور پہنچ گئے ، استقبال کیلئے آئے کارکن آپس میں گتھم گتھا
بلاول بھٹو پشاور پہنچ گئے ، استقبال کیلئے آئے کارکن آپس میں گتھم گتھا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پشاور پہنچ گئے ۔مقامی قیاد تنے انکا بھرپور استقبال کیا ، پھول نچاور کیے اور نعرے بازی بھی کی گئی ۔ 

سماءٹی وی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مقامی قیادت سے ملاقات اور پارٹی امور پر مشاورت کیلئے پشاور پہنچ گئے جہاں انکی آمد کا انتظار کرنے والے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔

مقامی رہنما صبح سے ہی بلاول بھٹو کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف تھے تاہم جیسے ہی بلاول بھٹو کی آمد کا پتہ چلا تو کارکن ایک دوسرے پر سبقت لینے کو کوشش میں دست و گریباں ہو گئے ۔ کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم موقع پر موجود مقامی رہنماﺅں نے بیچ بچاﺅ کرا کے کارکنوں کو واپس روانہ کردیا ۔

مزید : قومی