معروف پاکستانی اداکار عدیل ہاشمی نے پاکستانیوں کو انگریزی نہ سمجھنے کا طعنہ دینے والے بھارتی اداکار رشی کپور کو رنگے ہاتھوں پکڑکر انگلش ٹھیک کروا دی ،پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے غصے میں رشی کپور کو منہ کی کھا نا پڑ گئی ،دنیا بھر میں مذاق بنوا بیٹھے

معروف پاکستانی اداکار عدیل ہاشمی نے پاکستانیوں کو انگریزی نہ سمجھنے کا طعنہ ...
معروف پاکستانی اداکار عدیل ہاشمی نے پاکستانیوں کو انگریزی نہ سمجھنے کا طعنہ دینے والے بھارتی اداکار رشی کپور کو رنگے ہاتھوں پکڑکر انگلش ٹھیک کروا دی ،پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے غصے میں رشی کپور کو منہ کی کھا نا پڑ گئی ،دنیا بھر میں مذاق بنوا بیٹھے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی( ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا فائنل تو 18جون بروز اتوار کو ہو گا لیکن اس سے پہلے ہی پاکستانیوں اور بھارتیوں میں مقابلہ شروع ہو گیا ۔ایسے میں بھارتی اداکا رشی کپور نے پاکستان مخالف بیان دئیے اور اسی دوران انہوں نے ایک پاکستانی کو انگلش سمجھ نہ آنے کا طعنہ دیا  لیکن خود بھی غلط جملہ بو ل بیٹھے جس کو پاکستانی اداکارعدیل ہاشمی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔پاکستانی اداکار نے بھارتی اداکار کی انگلش ٹھیک کرائی تو سوشل میڈ یا پر دھوم مچ گئی ۔

تفصیل کے مطابق بھارتی اداکار رشی کپور پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے پاکستان مخالف بیان دے رہے تھے کہ اس دوران ایک پاکستانی نے ان سے کہا کہ انکل جی جب آپ منہ کھولتے ہیں تووہاں سے روز جلاب نکلتے ہیں یا آج کوئی سپیشل دن ہے ۔اس پر جواب دیتے ہوئے رشی کپور نے کہا کہ اس بارے میں تمہیں 18جون کو پتہ چلے گا ،”he who laughs,laughs the last“،معذرت ،انگریزی میں بول دیا ،تم کیا سمجھوں گے۔

رشی کپور کے منہ سے یہ الفاظ سن کر پاکستانی اداکار عدیل ہاشمی بھی میدان میں آگئے ۔عدیل ہاشمی نے رشی کپور سے کہا حضور ”he who laughs last,laughs longest“۔پاکستانی اداکار عدیل ہاشمی نے دل بڑا کر کے بھارتی ٹیم کی فائنل میں جیت پر رشی کپور کو مبارکباد بھی دی اور فائنل میں ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا ۔عدیل ہاشمی نے مزید کہا کہ جو ٹیم اچھی ہو گی وہ ہی جیتے گی ،پاکستان زندہ باد ۔اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے رشی کپور نے کہا ”yes that's the way.good luck you!may the best win“۔ اس کے بعد رشی کپور نے کچھ نہ کہا اور پاکستانی عدیل ہاشمی نے رشی کپور کو چپ کرا دیا ۔

مزید خبریں :”بھابھی کے ہاتھ کا یہ سالن پسندہے مگر اب اس پر ۔۔۔“چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے حسن علی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

مزید : تفریح