جے آئی ٹی کے رویے سے تعصب کی بو آتی ہے : ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدق ملک

جے آئی ٹی کے رویے سے تعصب کی بو آتی ہے : ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدق ملک
جے آئی ٹی کے رویے سے تعصب کی بو آتی ہے : ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدق ملک

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا نام پاناما لیکس میں نہیں مگر نام نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا تاہم جے آئی ٹی کے رویے سے تعصب کی بو آتی ہے ۔

اسلام آباد میں دانیال عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے خود کوکئی بار احتساب کیلئے پیش کیا ، سب جانتے ہیں وزیر اعظم کا نام پاناما لیکس میں نہیں ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم تفتیشی ٹیم کے سامنے گئے ۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ، جے آئی ٹی نے تسلیم کیا انکے زیر نگرانی شخص نے تصویر لیک کی ۔ جواب میں تصویر لیک کرنے والے کا نام نہیں بتایا گیا ۔ وزیر اعظم نے خود کو تین نسلوں کے حساب کیلئے پیش کیا ، وزیر اعظم عدلیہ کے وقار کی خاطر پیش ہوئے ۔ ایک طرف ہم سے کس طرح کا جواب مانگا جا رہا ہے اور دوسری طرف خو د کس طرح کا جواب دے رہے ہیں ۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے ارشد خان سے متعلق منی لانڈرنگ کا ثبوت پیش کیا ، 2003ءمیں عمران خان نے اپنا فلیٹ بیچا اور وہ قر ض ادا کیا جو کبھی لیا ہی نہیں تھا ۔

مزید : قومی