بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کا عمل اگلے ماہ تک ہر صورت میں مکمل کیا جائے :چوہدری نثار

بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کا عمل اگلے ماہ تک ہر صورت میں مکمل کیا ...
بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کا عمل اگلے ماہ تک ہر صورت میں مکمل کیا جائے :چوہدری نثار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت ِداخلہ کو نئے قواعد و ضوابط کے تحت درخواست گزار تمام انٹرنیشنل این جی اوز کی حتمی رجسٹریشن کا عمل آئندہ ماہ تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، نئے نظام کے تحت آئی این جی اوز کی رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل ایک اہم سنگِ میل ہے جس سے پاکستان کی سلامتی کے لئے نہایت اہم نظام میں مکمل شفافیت آئے گی۔

جے آئی ٹی کے رویے سے تعصب کی بو آتی ہے : ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدق ملک

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت وزارتِ داخلہ میں بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایک اعلی سطح ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈوکیٹ جنرل، چیئرمین نادرا، ڈپٹی چیئرمین ،وزارتِ داخلہ اور نادرا کے سینئر افسران شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نئے نظام کا مقصد جہاں آئی این جی اوز سے متعلقہ تما م امور میں شفافیت لانا ہے وہاں حکومت اور غیر حکومتی اداروں کی پارٹنر شپ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے وزارتِ داخلہ کے حکام کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ رجسٹرڈ شدہ تمام غیر حکومتی بین الاقوامی اداروں کو حکومت کی طرف سے تمام ممکنہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں اور انکے کام کو مزید آسان بنایا جائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں