دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تحر یک انصاف افواج پاکستان کیساتھ ہے، کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا :چوہدری محمد سرور

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تحر یک انصاف افواج پاکستان کیساتھ ہے، کسی قر بانی ...
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تحر یک انصاف افواج پاکستان کیساتھ ہے، کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا :چوہدری محمد سرور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(این این آئی ) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں تحر یک انصاف افواج پاکستان کیساتھ ہے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا،کر پشن جمہو ریت اور ملک کیلئے سب سے بڑا خطر ہ بن چکی ہے۔اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی اور کر پشن دونوں ملک کیلئے ناسو بن چکے ہیں جن کو ہر صورت ختم کر نا ہوگا ۔

استعفیٰ دئیے بغیر جے آئی ٹی میں پیش ہونے پرلاہور ہائیکورٹ بار کا وزیر اعظم کےخلاف مظاہرہ

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب کا پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہنا تھا ک کرپشن ملک اور جمہوریت کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے  ،ہم ملک میں آئین وقانون کے مطابق تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں ہم نے ہمیشہ غیر آئینی اور غیر جمہو ری اقدامات کی مخالفت کی ہے. انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف احتساب سے جمہو ریت اور پار لیمنٹ مضبوط ہوگی پوری قوم ملک میں شفاف احتساب کے معاملے پر متحد ہے جبکہ حکمرانوں کو اپنی تر جیحات ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر بنانا ہونگیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے ۔ تحر یک انصاف اصولوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ۔

مزید : قومی