چین پاکستان کا قریبی اور آہنی دوست، اس کا عروج پرامن خوشحالی کا اعلان ہے: سرتاج عزیز

چین پاکستان کا قریبی اور آہنی دوست، اس کا عروج پرامن خوشحالی کا اعلان ہے: ...
چین پاکستان کا قریبی اور آہنی دوست، اس کا عروج پرامن خوشحالی کا اعلان ہے: سرتاج عزیز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین کا عروج خطے میںپر امن خوشحالی کا ماحول پیدا کر رہا ہے اوریہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اقتصادی رابطوں کے اس سنگم پر واقع ہیں۔چین پاکستان کا قریبی اور آہنی دوست ہے،اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔

بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کا عمل اگلے ماہ تک ہر صورت میں مکمل کیا جائے :چوہدری نثار

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد(آئی ایس ایس آئی) میں پاک چائنا سٹڈی سینٹر کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چائنا سٹڈی سینٹر آئی ایس ایس آئی کے فعال پلیٹ فارم میں ایک خوشگوار اضافہ ہے۔پاک چائنا سٹڈی سینٹر کے قیام سے دو طرفہ تعلقات اور رابطوں کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینکس تحقیقی منصوبوں اور دانشوارانہ تبادلوں کے عصبی مراکز ہیں۔سرتاج عزیز نے آئی ایس ایس آئی کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے مابین رابطوں اور تعلیمی تبادلوں میں اضافے کیلئے پاکستان میں تھنک ٹینکس کو چینی ہم منصبوں کیساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہ پاک چائنا سٹڈی سینٹر کا قیام انتہائی بروقت ہے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک میگا پراجیکٹ سے خطے کے عوام کے درمیان رابطوں میں بہتری آئے گی۔

مزید : قومی