منا بھائی کی ’چنکی ‘کو توآپ سب کو یاد ہو ںگی لیکن اب آپ انہیں 14برس گزرنے کے بعد پہنچان نہیں پائیں گے کیونکہ۔۔۔

منا بھائی کی ’چنکی ‘کو توآپ سب کو یاد ہو ںگی لیکن اب آپ انہیں 14برس گزرنے کے ...
منا بھائی کی ’چنکی ‘کو توآپ سب کو یاد ہو ںگی لیکن اب آپ انہیں 14برس گزرنے کے بعد پہنچان نہیں پائیں گے کیونکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )فلم ”منا بھائی ایم بی بی ایس “ اور ”لگان“سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ گریسی سنگھ 14برسوں میں اتنی زیادہ بدل گئیں ہیں کہ انہین پہنچاننا مشکل ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق 1999 میں فلم ”ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ گریسی سنگھ نے اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز ٹی وی سے کیا، بعد ازاں 2001 میں انہیں عامر خان نے ساتھ فلم ”لگان“ میں مرکزی کردارادا کرنے کا موقع ملا، 2003 میں فلم ”منابھائی ایم بی بی ایس“ میں ڈاکٹر”ثمن،المعروف چنکی“ کے کردار نے انہیں مزید شہرت دی، منا بھائی کے بعد گریسی نے متعدد فلموں میں کام کیا لیکن شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔منابھائی ایم ایم بی بی ایس میں اپنی خوبصورتی سے سنجے دت کو دیوانہ بنانے والی گریسی سنگھ وزن میں اضافے کے ساتھ 14 برسوں میں بالکل بدل گئی ہیں، نئی تصاویر میں انہیں پیچاننا بہت ہی مشکل ہے۔

مزید : تفریح