امریکہ اور پاکستان کے درمیان علاقائی امن وسلامتی بارے قریبی اشتراک عمل ہے: امریکی محکمہ خارجہ

امریکہ اور پاکستان کے درمیان علاقائی امن وسلامتی بارے قریبی اشتراک عمل ہے: ...
امریکہ اور پاکستان کے درمیان علاقائی امن وسلامتی بارے قریبی اشتراک عمل ہے: امریکی محکمہ خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نارٹ نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان علاقائی امن وسلامتی بارے قریبی اشتراک عمل ہے، پالیسی جائزہ صرف پاکستان کیلئے نہیں افغانستان اور دیگر علاقائی ممالک بھی شامل ہیں۔

امریکہ اور پاکستان کے درمیان علاقائی امن وسلامتی بارے قریبی اشتراک عمل ہے: امریکی محکمہ خارجہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نارٹ نے واشنگٹن میں کہا کہ دونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے سمیت متعدد شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں،امریکہ اور پاکستان کے درمیان علاقائی امن وسلامتی کے بارے میں قریبی اشتراک عمل ہے ۔انہوں نے اس تاثرکو مسترد کر دیا کہ پالیسی جائزہ صرف پاکستان کے لئے مخصوص ہے جبکہ یہ جائزہ جنوبی ایشیا کے لئے ہماری قومی حکمت عملی کے جاری تفصیلی جائزے کا حصہ ہے جس میں پاکستان ، افغانستان اور دوسرے علاقائی ممالک شامل ہیں۔