کان میں کھدائی کے دوران آدمی کو 30 ارب روپے کا پتھر مل گیا لیکن پھر اس نے اس کے ساتھ کیا کیا اور اس کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

کان میں کھدائی کے دوران آدمی کو 30 ارب روپے کا پتھر مل گیا لیکن پھر اس نے اس کے ...
کان میں کھدائی کے دوران آدمی کو 30 ارب روپے کا پتھر مل گیا لیکن پھر اس نے اس کے ساتھ کیا کیا اور اس کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ایک کان کن کو کوئلے کی کان سے انتہائی قیمتی پتھر مل گیا کہ بیٹھے بٹھائے ارب پتی بن گیا لیکن اب پھراس کی زندگی میں جو تبدیلی آئی، وہ جان کر آپ پریشان ہوجائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کو کان سے 4.3فٹ لمبا سبزفیروزہ ملاجس کا وزن تقریباً 360کلوگرام اور قیمت 30ارب روپے سے زائد ہے۔ یہ برازیل کی کارنیبا نامی کان سے 200میٹر گہرائی سے ملا۔

غیر آباد جگہ پر قائم اس غار کے اندر دراصل کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

رپورٹ کے مطابق یہ پتھر اب کسی خفیہ مقام پر انتہائی سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے اور جس شخص کو یہ ملا تھا اس کا بھی کہنا ہے کہ ”مجھے اور میرے خاندان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ڈاکو اس ہیرے کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں قتل کر سکتے ہیں۔ یہ قیمتی پتھر ملنے کے بعد سے ہم انتہائی خوف کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں۔“ جس مقامی شخص کے پاس یہ پتھر رکھا گیا ہے اس کے نام کے صرف پہلے حروف ’ایف جی‘ظاہر کیے گئے ہیں۔ ایف جی کا کہنا ہے کہ ”یہ پتھر انتہائی نایاب ہے، کیونکہ اس سائز کا پتھر بہت کم ملتا ہے اور اس کا معیار بھی بہت اعلیٰ ہے۔اگرچہ اس پتھر کو اٹھانے کے لیے فورک لفٹر کی ضرورت پڑے گی لیکن یہاں برازیل میں ڈاکے کا خطرہ بہت زیادہ ہے، یہاں بہت گینگ ہیں جو بینک لوٹنے کے لیے دھماکہ خیز مواد اور دیگر خطرناک ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔ لہٰذا ان کی طرف سے ہمیں بھی بہت خطرہ ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس