یہ چینی شخص مگ سے کیا چیز دھڑا دھڑ پی رہا ہے؟ ایسی چیز کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کیونکہ۔۔۔

یہ چینی شخص مگ سے کیا چیز دھڑا دھڑ پی رہا ہے؟ ایسی چیز کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی ...
یہ چینی شخص مگ سے کیا چیز دھڑا دھڑ پی رہا ہے؟ ایسی چیز کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کیونکہ۔۔۔

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ہم میں سے بہت سوں کے لیے ایک کچا انڈہ پینا بھی محال ہو گا لیکن چین میں ایک نوجوان نے اتنی بڑی تعداد میں انڈے مگ میں ڈال کر پینے کا حیران کن مظاہرہ کرڈالا ہے کہ جس نے دیکھا ہکابکا رہ گیا۔ انٹرنیٹ پر اس نوجوان کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے ایک ساتھ 50انڈے توڑ کر مگ میں ڈالے اوراسے منہ سے لگا کر غٹاغٹ پی گیا، جیسے کوئی سافٹ ڈرنک ہو۔

معصوم پرندہ جو بچپن میں اپنے گھونسلے سے گر کر زخمی ہوگیا، پاس سے گزرتے آدمی نے جان بچالی تو کئی سالوں بعد اس پرندے نے اپنے محسن کیلئے کیا کام کردیا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے آج کل کے انسانوں سے تو پرندے بہتر

نوجوان محض چند سیکنڈ میں 50انڈے پی جاتا ہے۔ اس نے اپنی انڈے پینے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جسے چند دن میں کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص 5مگوں میں 10، 10انڈے توڑ کر ڈالتا ہے اور پھر یکے بعد دیگرے ایک ایک کرکے سارے مگ پی جاتا ہے۔ نوجوان نے اپنی ویڈیو لائیو سٹریم پر شیئر کی جو ان دنوں چین میں بہت مقبول ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ نوجوانوں کے ایسے ہی سٹنٹ ہیں جن کے ذریعے وہ جلد از جلد مشہور ہونا چاہتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس