کوئٹہ سے چینی جوڑے کے اغواءکے واقعے سے متعلق مزید شواہد سامنے آگئے ، وزراتِ داخلہ نے کورین باشندے کا ویزہ منسوخ کر دیا

کوئٹہ سے چینی جوڑے کے اغواءکے واقعے سے متعلق مزید شواہد سامنے آگئے ، وزراتِ ...
کوئٹہ سے چینی جوڑے کے اغواءکے واقعے سے متعلق مزید شواہد سامنے آگئے ، وزراتِ داخلہ نے کورین باشندے کا ویزہ منسوخ کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ سے چینی جوڑے کے اغواءکے واقعے سے متعلق مزید شواہد سامنے آگئے جس کے بعد وزراتِ داخلہ نے اردو اکیڈمی کے مالک جنوبی کوریا کے باشندے کا ویزہ منسوخ کر دیا۔

ذرائع وزارتِ داخلہ کے مطابق چینی باشندوں کے اغوا کے واقعے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والا باشندہ جوآن وان سیو عرف گلبرٹ بزنس ویزے پر پاکستان آیا لیکن یہاں اس نے اردو اکیڈمی قائم کرلی جبکہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ عرصہ قبل چینی باشندوں کو خروٹ آباد کے علاقے سے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا اور ان کو سیکیورٹی کے حوالے سے نہ صرف خبردارکیا بلکہ انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی گئی تاہم ان چینی باشندوں نے سیکورٹی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

کوئٹہ سے اغواءکے بعد قتل کردئیے جانے والے چینی شہری دراصل کون تھے، پاکستان کیوں آئے اور یہاں کیا کررہے تھے؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے اس تمام واقعے کے پس منظر اور سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اغواشدگان کی تصاویر کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جا سکے اور اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ آیا دونوں چینی باشندے واقعی قتل کئے گئے ہیں یا نہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں