دو ہزار قطری شہری عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

دو ہزار قطری شہری عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
دو ہزار قطری شہری عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )دو ہزار قطری شہری عمرہ ادا کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔

العریبہ کے مطابق حج اور عمرے کے امور سے متعلق سعودی کسٹم کے نائب ڈائریکٹر خالد الجعید کے مطابق عمرے کے لیے سعودی عرب آنے والے قطریوں کے حوالے سے اقدامات کو جلد اور سہولت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ الجعید کا کہنا ہے کہ کارروائی کو آسان اس لیے بنایا گیا کیوں کہ قطری شہری ایک غیر ملکی فضائی کمپنی کے ذریعے اپنے ملک سے روانہ ہوئے تھے اور مملکت پہنچنے سے قبل ایک دوسرے ملک میں رکے تھے جس کی وجہ سے ان کی مشقت میں اضافہ ہو گیا۔قطر کے پڑوسی ممالک باور کرا رہے ہیں کہ سعودی عرب پہنچنے میں قطریوں کو جو مشقت اور مشکلات درپیش ہیں وہ درحقیقت دوحہ کی خلیجی ممالک کے استحکام کے لیے خطرہ بننے والی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

مزید : عرب دنیا