چڑیا گھر میں کرتب دکھاتا بازی گر، اپنا منہ مگر مچھ کے دانتوں کے درمیان دبا دیا، لیکن پھر آگے سے مگر مچھ نے کیا کیا؟ دیکھ کر آپ اپنی آنکھیں بند کرلیں گے

چڑیا گھر میں کرتب دکھاتا بازی گر، اپنا منہ مگر مچھ کے دانتوں کے درمیان دبا ...
چڑیا گھر میں کرتب دکھاتا بازی گر، اپنا منہ مگر مچھ کے دانتوں کے درمیان دبا دیا، لیکن پھر آگے سے مگر مچھ نے کیا کیا؟ دیکھ کر آپ اپنی آنکھیں بند کرلیں گے

  

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں چڑیا گھر کے ایک ملازم نے اپنا سر مگرمچھ کے منہ میں دے کر کرتب دکھانے کی کوشش کی لیکن جواب میں مگر مچھ نے اس کے ساتھ جو کیا، وہ دیکھ کر آپ خوف سے اپنی آنکھیں ہی بند کر لیں گے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ”چڑیا گھر کا یہ ملازم، جو یقینا مگرمچھوں کی دیکھ بھال پر مامور ہو گا، اس خونخوار جانور کے ساتھ اپنی بے تکلفی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ اپنا سر اس کے جبڑوں میں ڈال دیتا ہے اور جواب میں مگر مچھ اسے بھنبھوڑ ڈالتا ہے اور اس شخص کی ایک چیخ بلند ہوتی سنائی دیتی ہے۔

’وہ نوجوان لڑکی ہمارے سامنے دریا میں نہا رہی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی، پاس جاکر دیکھا کہ کیا ہوا تو ایسا انکشاف کہ ہر کسی نے دوڑ لگادی کیونکہ۔۔۔‘

خوش قسمتی سے مگر مچھ اس شخص کے سر کو دو چار جھٹکے دے کر چھوڑ دیتا ہے اور پانی میں گھس جاتا ہے، یوں اس آدمی کی جان بچ جاتی ہے۔ تھائی لینڈ میں مگرمچھ کے جبڑوں میں سر دیناایک کرتب نما کھیل سمجھا جاتا ہے۔ جو وہاں کی مقامی آبادی کا ایک چھوٹا سا گروپ بالخصوص کھیلتا ہے۔ اس قبیلے کے افراد کو ساموئی نامی جزیرے پر زیادہ تر پائے جاتے ہیں جو وہاں آنے والوں سیاحوں کو یہ کرتب دکھا کر آمدنی کماتے ہیں۔چڑیا گھر کا یہ ملازم بھی شایداسی کرتب کی مشق کرنے لگا تھا جو کہ الٹ پڑ گئی۔ویڈیو دیکھئے 

مزید : بین الاقوامی