سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ ...
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی / جنوبی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل کے علاقوں منظر خیل اور سر کنڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو آپریشن ردالفساد کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل کے علاقوں منظر خیل اور سر کنڑ میںآپریشن کرکے ایچ ایم جیز ، ایس ایم جیز، میزائل لانچر، پستول، 107 ایم ایم کے راکٹ، آئی ای ڈیز ، بارودی مواد کی جیکٹس، سمیت کثیر تعداد میں بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

مزید :

قومی -