خاتون کے کندھے پر بڑا سا پھوڑا، ڈاکٹر نے کاٹ ڈالا تو اندر سے کیا نکل آیا؟ دیکھ کر خاتون ڈاکٹر کے بھی ہوش اُڑگئے

خاتون کے کندھے پر بڑا سا پھوڑا، ڈاکٹر نے کاٹ ڈالا تو اندر سے کیا نکل آیا؟ دیکھ ...
خاتون کے کندھے پر بڑا سا پھوڑا، ڈاکٹر نے کاٹ ڈالا تو اندر سے کیا نکل آیا؟ دیکھ کر خاتون ڈاکٹر کے بھی ہوش اُڑگئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (نیوز ڈیسک) کیلیفورنیا کی مشہور ماہرجلد ڈاکٹر سینڈرا لی اپنے یو ٹیوب چینل پر آئے روز خوفزدہ کر دینے والی ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں لیکن ان کی تازہ ترین ویڈیو نے تو واقعی سب کے رونگٹے کھڑے کر دئیے ہیں۔ ’پمپل پاپر‘ کے نام سے مشہور ڈاکٹر سینڈرا کی اس ویڈیو میں ایک خاتون مریضہ کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے کندھے پر غیر معمولی حد تک بڑا ابھار نظر آرہا ہے ۔ ڈاکٹر سینڈرا بتاتی ہیں کہ یہ ابھار جسم کے اندر فاضل چربی جمع ہونے سے پیدا ہوتا ہے جسے ’لیپوما‘ کہا جاتا ہے۔ وہ کیمرے کے سامنے اسے کاٹ کر اس میں جمع غلیظ مادہ نکالتی ہیں، جسے دیکھنے والے اپنی کراہت پر قابو نہیں پا سکتے۔ وہ اس ابھار کے اوپری حصے پر گھاﺅ لگا کر اپنی انگلیاں اس میں داخل کرتی ہیں اور پھر اس کے اندر جمع پیلے رنگ کے فاسد مادے کو باہر نکالتی ہیں۔ اس دوران وہ خود بھی حیرت کا اظہار کرتی ہیں کہ یہ ابھار کتنا بڑا ہے اور اس کے اندر ڈھیروں غلیظ مادہ جمع ہے۔

’میری آنکھوں میں بروقت خارش ہوتی رہتی ہے‘ خاتون کی ڈاکٹر سے شکایت، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو آنکھ سے 7 سینٹی میٹر لمبی کیا چیز نکال ڈالی؟ سن کر ہی آپ کانپ اُٹھیںگے

زخم کو پوری طرح صاف کرنے کے بعد خاتون کے کندھے پر موجود ابھار تقریباً غائب ہو جاتا ہے اور وہ اس مصیبت سے نجات پانے پر انتہائی خوش نظر آتی ہے۔ ڈاکٹر سینڈرا کے یو ٹیوب چینل پر اس ویڈیو کو پانچ لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس