رمضان المبارک کا آخری عشرہ، شاہ سلمان نے اپنی مصروفیات ترک کردیں
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے جدہ سے مکہ معظمہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ماہ صیام کا آخری عشرہ بیت اللہ کے قریب عبادت الہی میں گذاریں گے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنی شاہی مصروفیات ترک کرکے عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے جبکہ وہ عید الفطر تک مکہ مکرمہ ہی میں قیام کریں گے اس دوران ان کی جانب سے حرم پاک میں افطاریاں بھی دی جائیں گی۔
فیس بک پر لڑکیوں کو دھوکا دینے والا ”ہینڈسم “ پولیس نے گرفتار کرلیا