محمد عامر مکمل فٹ ہو گئے ،بھارت کیخلاف میچ میں ٹیم کا حصہ ہو ں گے

محمد عامر مکمل فٹ ہو گئے ،بھارت کیخلاف میچ میں ٹیم کا حصہ ہو ں گے
محمد عامر مکمل فٹ ہو گئے ،بھارت کیخلاف میچ میں ٹیم کا حصہ ہو ں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )قومی ٹیم کے باولنگ کوچ اظہر محمود نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو سب سے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیاہے کہ محمد عامر کھیلنے کیلئے بالکل فٹ ہیں اور وہ پریکٹس بھی کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت اتوار کے روز چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے میں آمنے سامنے ہونے جا رہے ہیں اور اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہ ایک دیکھنے لائق اور انتہائی اعصاب شکن مقابلہ ہو گا اور ایسے میں تمام پاکستانیوں کی دلی خواہش تھی کہ محمد عامر ٹیم کا حصہ ہوں اور اب پاکستانیوں کی یہ خواہش بھی پوری ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ محمد عامر کمر میں درد کے باعث انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں شامل نہیں ہو سکے تھے تاہم پاکستان نے اس میچ میں انتہائی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو ان کی اپنی سرزمین پر چاروں شانے چت کر دیا تھا ۔اس میچ میں رومان رئیس نے اپنا ڈیبو بھی کیا ۔

اظہر محمود کا کہناتھا کہ انہیں خوشی ہے کہ رومان رئیس نے ڈیبو کیا اور انتہائی شاندار کھیل پیش کیا تاہم اب محمد عامر فٹ ہو چکے ہیں اور انہوں نے آج گیند بازی بھی کی ۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے بھی کہاہے کہ محمد عامر بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں