نئے کمپیوٹرائزڈ نظام میں پائی جانے والی خامیاں دور نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ کے وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ

نئے کمپیوٹرائزڈ نظام میں پائی جانے والی خامیاں دور نہ کرنے پر لاہور ہائی ...
نئے کمپیوٹرائزڈ نظام میں پائی جانے والی خامیاں دور نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ کے وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )عدالت عالیہ لاہور کے نئے کمپیوٹرائزڈ نظام میں پائی جانے والی خامیاں دور نہ کرنے پر وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ ،ہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ سائلین کو بھی مشکلات کا سامنارہا۔

ڈیلی ویجز ملازمین کیس میں سیکرٹری بلدیات اور میئر لاہور سے وضاحت طلب

لاہور ہائیکورٹ کے نئے کمپیوٹرائزڈ نظام میں پائی جانے والی خامیوں کے خلاف وکلاءکا احتجاج جاری ہے،عدالتی بائیکاٹ کے باعث وکلاءکی اکثریت اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کے علاوہ عمومی نوعیت کے مقدمات میں بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔وکلاءکے عدالتی بائیکاٹ کی بناءپر سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے نئے کمپیوٹرائزڈ نظام کے باوجود نہ تو مقدمات کی تاریخوں کی اطلاع بروقت فراہم کی جاتی ہے نہ ہی متعلقہ بنچز میں کیسز لگائے جاتے ہیں جس سے وکلاءاور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرانے کمپیوٹرائزڈ نظام کو بحال کر کے اس میں مزید بہتری لائی جائے۔

مزید :

لاہور -