سلمان خان سائیکل اٹھا کر ممبئی کی سڑکوں پر نکل آئےاور جب وہ شاہ رخ خان کے گھر کے پاس سے گزرے تو ایسی آوازیں لگا دیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

سلمان خان سائیکل اٹھا کر ممبئی کی سڑکوں پر نکل آئےاور جب وہ شاہ رخ خان کے گھر ...
سلمان خان سائیکل اٹھا کر ممبئی کی سڑکوں پر نکل آئےاور جب وہ شاہ رخ خان کے گھر کے پاس سے گزرے تو ایسی آوازیں لگا دیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وووڈ سپر سٹار سلمان خان کا سائیکلنگ کے حوالے سے شوق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، وہ جب بھی موڈ میں ہوتے ہیں یا کسی فلم کی پروموشن کررہے ہوتے ہیں تو سائیکل اٹھا کر ممبئی کی سڑکوں پر نکل پڑتے ہیں۔ اسی روٹین کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر سلمان خان سائیکل لے کر ممبئی کی سڑکوں پر نکل آئے اور جب شاہ رخ خان کے گھر کے پاس سے گزرنے لگے تو کسی منچلے کی طرح ” بھائی جان، بھائی جان“ کی آوازیں لگاتے رہے۔

دبنگ خان نے اپنی سائیکلنگ کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ الیکٹریکل سائیکل پر سوار ہو کر ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں محو سفر ہیں۔ اس دوران بہت سے لوگ سلمان خان کو سائیکلنگ کرتا ہوا دیکھ کر گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

اپنی سائیکلنگ کے سفر کے دوران سلمان خان جب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بنگلے منت کے پاس سے گزرے تو کسی منچلے نوجوان کی طرح بھائی جان کی آوازیں لگاتے رہے۔ اس سے قبل بھی سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلا چکے ہیں اور مداح سلمان خان کی ان آوازوں کو ایک اور دعوت کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور امید ظاہر کر رہے ہیں کہ دونوں سپر سٹار ایک بار پھر ممبئی کی سڑکوں پر سائیکلنگ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ کی پروموشن میں مصروف ہیں ، یہ فلم عید پر ریلیز کی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں

@beingecycle

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on

مزید : تفریح