ضمانت کے مقدمے میں تاریخ پر تاریخ ،منشیات کیس میں ملوث ملزم کی والدہ صدمے سے بے ہوش

ضمانت کے مقدمے میں تاریخ پر تاریخ ،منشیات کیس میں ملوث ملزم کی والدہ صدمے سے ...
ضمانت کے مقدمے میں تاریخ پر تاریخ ،منشیات کیس میں ملوث ملزم کی والدہ صدمے سے بے ہوش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگارخصوصی )ضمانت کے مقدمے میں بار بارتاریخ ملنے پر اغواءکے مقدمے میں نامزد ملزم کی والدہ کی احاطہ عدالت میں دہائی جبکہ خاتون روتے ہوئے صدمے سے گر کر بے ہوش ہو گئی۔

ڈیلی ویجز ملازمین کیس میں سیکرٹری بلدیات اور میئر لاہور سے وضاحت طلب

جسٹس عالیہ نیلم کی عدالت سے اغواءکے مقدمے میں نامزد ملزم علی حسنین کی درخواست ضمانت کو متعلقہ بنچ میں سماعت کے لئے بھجوایا گیا تو ملزم کی والدہ نے تاریخ ملنے پر اونچی اونچی رونا اور بین کرنا شروع کر دیا۔ملزم کے وکیل نے بتایا کہ کمپیوٹر کی غلطی کی بناءپر کیس متعلقہ بنچ کی بجائے منشیات سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کرنے والے بنچ میں لگا دیا گیا ۔ خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاﺅالدین سے آنے کے باوجود لمبی لمبی تاریخیں ملتی ہیں ضمانت کی درخواست پر سماعت نہیں ہو رہی۔خاتون نے واویلہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بیٹے پر فروا نامی لڑکی کو اغواءکا جھوٹا مقدمہ درج ہے اور وہ گزشتہ دیڑھ سال سے جیل میں بند ہے،ملزم کی والدہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اورروتے ہوئے احاطہ عدالت میں زمین پر گری اور بے ہوش ہو گئی۔ 

مزید : لاہور