پاک بھارت فائنل رشی کپور کی پاکستان کیخلاف مسلسل ہرزہ سرائی پر شیخ رشید نے ایسا دبنگ جواب دے ڈالا کہ اب کسی کو اور کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہ رہی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید انتہائی دلچسپ شخصیت کے مالک ہیں اور وہ اپنے منفرد انداز کے باعث اکثر اوقات خبروں کی زینت بھی رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے پاکستان کے بارے میں تضحیک آمیز بیان دینے والے بھارتی اداکار ریشی کپور کا منہ بھی ایسے طریقے سے بند کر دیاہے کہ اب وہ کبھی بھول کر بھی پاکستان کے بارے میں اس طرح کی فضول بات کرنے سے قبل کئی ہزار بار سوچیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق 18تاریخ کو ’فاردرز ڈے ‘ ہے اور اسی دن پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آمنے سامنے ہو نے جارہے ہیں تاہم پاکستانی ٹیم کی انتہائی شاندار کارکردگی دیکھ کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی ہکے بکے رہ گئے ہیں اور وہ بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے ۔
PCB. Cricket team bhejna please.Earlier Hockey ya Kho Kho team bhejin thin. Kyon ki 18th June(Fathers Day) Baap khel raha tumhare saath lol!
— Rishi Kapoor (@chintskap) June 15, 2017
بھارتی اداکار رشی کپور پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے پاکستان مخالف بیان دے رہے تھے کہ اس دوران ایک پاکستانی نے ان سے کہا کہ انکل جی جب آپ منہ کھولتے ہیں تووہاں سے روز جلاب نکلتے ہیں یا آج کوئی سپیشل دن ہے۔اس پر جواب دیتے ہوئے رشی کپور نے کہا کہ اس بارے میں تمہیں 18جون کو پتہ چلے گا ،”he who laughs,laughs the last“،معذرت ،انگریزی میں بول دیا ،تم کیا سمجھوں گے۔رشی کپور کے ان پیغاما ت پر پاکستانیوں نے ان کی خوب درگت بنائی اور ان کا منہ بند کر وا دیا ۔ایک ٹویٹ میں رشی کپور نے انتہائی فضول ترین بیان جاری کیا کہ ’اس بار کرکٹ ٹیم بھیجنا کہیں پچھلی بار کی طرح کھو کھو یا پھر ہاکی ٹیم نہ بھیج دینا ‘۔
Jin k Baap daado ko Pakistan nay paal pos k bheja ho ab woh humay dars dyngay Fathers day ka. https://t.co/HWCuXkHjyQ
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) June 15, 2017
رشی کپور کی قسمت میں زلالت لکھی تھی اس لیے انہوں نے اس طرح کا فضول بیان جاری کیاجس پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے اور ان کی ایسی درگت بنائی کہ اب وہ اپنی ساری زندگی اسے بھول نہیں سکیں گے ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ ’جن کے باپ دادوﺅں کو پاکستان نے پال پوس کو بھیجا اب وہ ہمیں درس دیں گے فاردز ڈے کا ‘۔