آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی،پاکستانی ٹیم کو فتح حاصل کرنے پر کتنی انعامی رقم ملے گی؟تفصیلات سامنے آگئیں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی،پاکستانی ٹیم کو فتح حاصل کرنے پر کتنی انعامی رقم ...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی،پاکستانی ٹیم کو فتح حاصل کرنے پر کتنی انعامی رقم ملے گی؟تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوول(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017میں پاکستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار ہونے پر ملنے والی انعامی رقم کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔

محمد عامر مکمل فٹ ہو گئے ،بھارت کیخلاف میچ میں ٹیم کا حصہ ہو ں گے
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کونسل کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں شر یک ہونے والی 8ٹیموں میں مجوعی طور پر 45لاکھ ڈالر تقسیم کئے جائیں گے جبکہ پاکستانی کرنسی کے مطابق یہ رقم 47کروڑ روپے سے زائد ہے۔حالانکہ شاہین اس ایونٹ کے فائنل میں پہلے ہی اپنے پنجے گاڑ چکے لیکن اگر انہوں نے فتح کا سہرا اپنے سر سجال لیا تو قومی کرکٹ پر 22لاکھ ڈالر کی شکل میں ڈالرز کی بارش ہوجائے گی لیکن فائنل میچ میں شکست کھانے والی ٹیم کو 11 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جو مجموعی انعامی رقم کا نصف ہے۔واضح رہے کہ انعام کی رقم محض ایونٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ہی نہیں ملے گی بلکہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے علاوہ ایونٹ میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیموں کو بھی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنلز تک پہنچنے والی انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیموں کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ گروپ سٹیجز میں تیسری پوزیشن پر آنے والی آسٹریلیا اور جنوبی افریقا 90 ، 90 ہزار ڈالر کے حقدار ٹھہریں گے،یہی نہیں چیمپئنز ٹرافی کے دونوں گروپوں میں سب سے آخری نمبر پر آنے والی نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کو 60، 60 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2013 کے مقابلے میں اس بار انعامی رقم میں 5 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے اور یوں گزشتہ ایونٹ کے مقابلے میں اس ایونٹ میں فاتح ٹیم کو زیادہ رقم سے نوازا جائے گا۔

مزید :

کھیل -