قاتلانہ حملہ کیس،خنجر کے وار سے زخمی قانون کی طالبہ کیس میں فریقین کے وکلا ءکی تلخ کلامی

قاتلانہ حملہ کیس،خنجر کے وار سے زخمی قانون کی طالبہ کیس میں فریقین کے وکلا ...
قاتلانہ حملہ کیس،خنجر کے وار سے زخمی قانون کی طالبہ کیس میں فریقین کے وکلا ءکی تلخ کلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی قانون کی طالبہ کیس کی سماعت ہوئی،فریقین کے وکلا ءکی عدالت میں تلخ کلامی ،فاضل جج نے کیس کی سماعت 17جون تک ملتوی کردی ۔

تھانوں میں دربدر کی ٹھوکریں ،شہریوں کا اندراج مقدمہ کے لئے عدالتوں کا رخ

کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر اعوان نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کیس کی سماعت شروع کی تو ملزم شاہ حسین اور زخمی طالبہ دونوں اپنے اپنے وکلا کے ہمرا عدالت میں پیش ہوئے ملزم شاہ حسین کے وکلا کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت عالیہ میں ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہڑتال ہائیکورٹ میں ہے ،ماتحت عدالتوں میں نہیں ہے ۔زخمی طالبہ خدیجہ صدیقی کے وکیل سلمان صفدر کے عدالت میں لیٹ پہنچنے سے کیس کی سماعت 45منٹ تاخیر سے شروع ہوئی جس پر فریقین کے وکلا ءمیں تلخ کلامی شروع ہوگئی ،عدالت نے گزشتہ روزگواہان کو طلب کر رکھا تھا ،اب تک 7گوہان کے بیان قلمبند ہو چکے ہوئے ہیں جس میں 4پولیس اہلکار سمیت خدیجہ اس کی چھوٹی بہن اور مدعی ڈرائیور شامل ہیں ،عدالت میں وکلا ءکی بحث و تکرار کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت آج17جون تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -