پی ٹی آئی راہنماءڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بلیک میل کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

پی ٹی آئی راہنماءڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بلیک میل کرنے والے ملزم کے جسمانی ...
پی ٹی آئی راہنماءڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بلیک میل کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی راہنماءڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بلیک میل کرنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو مقدمہ کا چالان 30جون کو پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔

تھانوں میں دربدر کی ٹھوکریں ،شہریوں کا اندراج مقدمہ کے لئے عدالتوں کا رخ

جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے نے ملزم حسیب زاہد کوگرفتار کر کے پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے پرائیویٹ سیکرٹری محمد اکمل کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم احسن زاہد چودھری کے نام سے فیس بک پر اکاﺅنٹ چلا رہا تھا اور اس اکاﺅنٹ سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بلیک میل کیا گیا جبکہ واٹس ایپ پر این اے 1111 کے نام سے بنائے گروپ میں بھی ڈاکٹر فردوس عاشق کو بدنام کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے فردوس عاشق اعوان کا تشخص مجروع کرنے کے لئے فیس بک پر پوسٹیں بھی شیئر کیں اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ایڈٹ شدہ تصاویر واٹس ایپ گروپ اور فیس بک پر اپ لوڈ بھی کیں لہٰذا ملزم حسیب زاہد سے مقدمہ کی مزید تحقیقات کیلئے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے سابق رنجش پر ڈاکٹر فردوس کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا، ایف آئی اے نے ملزم سے ڈیجیٹل میڈیا بھی برآمد کر لیا ہے اور مقدمہ میں مزید کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی لہٰذا ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بلیک میل کرنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 30جون کو پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید : لاہور