کھلاڑی دو چار دن سوشل میڈیا اور ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں :وسیم اکرم

کھلاڑی دو چار دن سوشل میڈیا اور ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں :وسیم اکرم
کھلاڑی دو چار دن سوشل میڈیا اور ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں :وسیم اکرم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باولر وسیم اکرم نے کہاہے کہ کھلاڑی دو چار دن سوشل میڈیا اور ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں آمنے سامنے ہونے جا رہے ہیں اور پاکستانی ٹیم بھی فل فارم میں ہے جیسا کہ سرفراز نے بھی کہا تھا کہ ’فائنل میں کوئی بھی آ جائے ہم تیار ہیں ‘۔اسی حوالے سے وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتاہو ئے کہاہے کہ کھلاڑی دو چار دن سوشل میڈیا اور ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستانی کھلاڑی کھیل کو انجوائے کریں اور پریشر بالکل نہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرناہے ۔

مزید : کھیل