پاکستان فائنل تک باﺅلرز کی وجہ سے پہنچا، قومی ٹیم کے علاوہ کوئی بھی ریورس سوئنگ کرانے میں کامیاب نہیں ہوا: رمیز راجہ

پاکستان فائنل تک باﺅلرز کی وجہ سے پہنچا، قومی ٹیم کے علاوہ کوئی بھی ریورس ...
پاکستان فائنل تک باﺅلرز کی وجہ سے پہنچا، قومی ٹیم کے علاوہ کوئی بھی ریورس سوئنگ کرانے میں کامیاب نہیں ہوا: رمیز راجہ

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان ، نامور تجزیہ کار رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت دنیا کا بہترین باﺅلنگ اٹیک موجود ہے ۔ آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کھیلنے والی تمام ٹیموں میں صرف پاکستانی بولر گیند کو ریورس سوئنگ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔پاکستان نے فائنل تک رسائی اپنے باﺅلنگ اٹیک ہی کی بدولت ممکن بنائی۔

آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی، پاک بھارت فائنل میچ کے لئے امپائرز کا اعلان کردیا گیا

نجی ٹی وی چینل کت پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف تجزیہ کار رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بہترین باﺅلنگ اور عمدہ بیٹنگ موجود ہے کوئی بھی وجہ نہیں ہے کہ پاکستان فائنل میچ نہ جیت سکے، قومی ٹیم کے باﺅلرز اس ٹورنامنٹ کے واحد باﺅلرز تھے جنہوں نے ریورس سوئنگ کرائی،یہی وجہ ہے حسن علی اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ دس وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور ان کی آئی سی سی رینکنگ بھی بہت بہتر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہی کہہ دیا تھا کہ پاک بھارت ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلیں گی۔ اب انہوں نے فائنل جیتنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا ہے۔

مزید : کھیل