دہشتگردی کی عفریت نے پاکستان کا روشن ،حقیقی چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی:مریم اورنگزیب

دہشتگردی کی عفریت نے پاکستان کا روشن ،حقیقی چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی:مریم ...
دہشتگردی کی عفریت نے پاکستان کا روشن ،حقیقی چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی:مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے عفریت نے پاکستان کا روشن اور حقیقی چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی ، ہماری ہمہ جہت ثقافت سے لہو رنگ کیا گیا اور منفی رجحانات پیدا کرنے کی افسوسناک کاوش ہوئی قوم کے ذہنوں سے مایوسی کا خاتمہ ہماری حکومت کا ایک اہم ہدف ہے۔

پاک بھارت فائنل رشی کپور کی پاکستان کیخلاف مسلسل ہرزہ سرائی پر شیخ رشید نے ایسا دبنگ جواب دے ڈالا کہ اب کسی کو اور کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہ رہی
تفصیلات کے مطابق مریم اور نگزیب کا ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اچھی فلموں سے پرامن معاشرے کی بہترین تصویر کشی کی جاسکتی ہے ملاقات میں فلم پروڈکشن، براڈ کاسٹنگ پالیسی اور فلمی صنعت کی بحالی اور وزیر اعظم کی ہدایات اور اعلان کردہ پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلم کا تخلیقی ذریعہ ثقافت، ورثہ، روایات اور سکرین ٹورازم کی ترویج کے لیے اہم ہے پاکستان کو پرامن ، گھٹن سے پاک معاشرے کے طور پر پوری دنیا میں پہچانا جانا چاہیے ۔

مزید :

قومی -