عامر سہیل کے بیان پر بھارتی سابق کپتان گنگولی اور کھلاڑی ہربجن سنگھ بھی ’تڑپ ‘اٹھے، سرفراز کے حق میں آگے آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

عامر سہیل کے بیان پر بھارتی سابق کپتان گنگولی اور کھلاڑی ہربجن سنگھ بھی ’تڑپ ...
عامر سہیل کے بیان پر بھارتی سابق کپتان گنگولی اور کھلاڑی ہربجن سنگھ بھی ’تڑپ ‘اٹھے، سرفراز کے حق میں آگے آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی اور باولر ہربجن سنگھ نے پاکستانی سابق کپتان عامر سہیل کے بیان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ انہیں اس طرح کا بیان ہرگز نہیں دینا چاہیے تھا۔

بھارتی ٹی وی چینل انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے سورو گنگولی کا کہناتھا کہ جو کھلاڑی اپنے ملک کیلئے کھیل رہاہے اور خاص طور پر کپتان ،تو ایسے میں ان کے بارے میں اس طرح کا بیان انتہائی افسوسناک ہے ،جس طرح پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی ہے اور اس کے بعد تو ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے تھا ۔ان کا کہناتھا کہ یہ کس طرح کی روایت قائم ہو رہی ہے ،پاکستان انگلینڈ ،جنوبی افریقہ اور سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے جو کہ تمام بڑی ٹیمیں ہیں ۔

دوسری جانب ہر بجن سنگھ کا کہناتھا کہ عامر سہیل کا بیان انتہائی افسوسناک ہے ،اگر کوئی کھلاڑی اتنی دیر سے کرکٹ کھیل رہاہے اور اپنی ٹیم کا کپتان ہے تو وہ یقینا پاکستان میں عزت دار کھلاڑی ہے اور اس کے بارے میں اس طرح کا بیان ہر گز جاری نہیں کرنا چاہیے تھا ۔ہربجن سنگھ کا کہناتھا کہ عامر سہیل کو پاکستانی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے پر انہیں مبارک باد دینی چاہیے تھی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تھی لیکن اس طرح کا الزام ہرگز نہیں لگانا چاہیے تھا ۔ہربجن سنگھ کا کہناتھا کہ ان کے پاس اپنی بات کو ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبو نہیں ہے اور انہوں نے صرف ایک بے بنیا د بیان جاری کیاہے۔ان کا کہناتھا کہ مجھے بھی ایسا نہیں لگتا تھا کہ پاکستانی ٹیم فائنل تک پہنچے گی لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں پہنچنے کیلئے بہت محنت کی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق کپتان عامر سہیل نے دعویٰ کیا تھا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم جیتی نہیں بلکہ جتوائی گئی ، جتوانے والے وسیلےکا نام نہیں لوں گا لیکن اگر آپ مجھ سے مزید پوچھیں گے تو میں کہوں گا کہ دعاؤں نے اور اللہ تعالیٰ نے لیکن سرفراز کویہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آپ کا کوئی کمال نہیں تھا، آپ کویہاں لایاگیا اور سب کو پتہ ہے کہ کیا ہوتاہے اور کیا نہیں، اتنا زیادہ سرپرچڑھنے کی ضرورت نہیں۔

مزید : کھیل