عمران خان کے سر پر غیر ملکی فنڈنگ کی تلوار لٹک رہی ہے،خان صاحب حکومت اور اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے میں ناکام ہوں گے:آصف کرمانی

عمران خان کے سر پر غیر ملکی فنڈنگ کی تلوار لٹک رہی ہے،خان صاحب حکومت اور ...
عمران خان کے سر پر غیر ملکی فنڈنگ کی تلوار لٹک رہی ہے،خان صاحب حکومت اور اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے میں ناکام ہوں گے:آصف کرمانی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کے سر پر غیر ملکی فنڈنگ کی تلوار لٹک رہی ہے تاہم خان صاحب حکومت اور اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے میں ناکام ہوں گے۔

دہشتگردی کی عفریت نے پاکستان کا روشن ،حقیقی چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی:مریم اورنگزیب

تفصیلات کے مطابق آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کی پاکٹ ایڈیشن بن گئی ہے، عمران خان حکومت اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم وہ حکومت اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے میں ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالوں کے جواب دیدئے ہیں، عمران خان جے آئی ٹی نہیں بلکہ خود اشتہاری ملزم ہے جبکہ عمران خان کے سرپر غیر ملکی فنڈنگ کی تلوار لٹک رہی ہے اوران کا بچنا مشکل ہے۔ خیبرپختونخوا میں کسی بدعنوان کا احتساب نہیں ہوا اور قوم خیبر پختونخوا حتساب کمیشن میں 65کروڑ روپے کا حساب مانگتی ہے۔

مزید : قومی