انڈر 19 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان سرفراز اور کوہلی مدمقابل، قومی ٹیم عالمی کپ میں بھارت کو ہرا چکی ہے

انڈر 19 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان سرفراز اور کوہلی مدمقابل، قومی ٹیم عالمی کپ میں ...
انڈر 19 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان سرفراز اور کوہلی مدمقابل، قومی ٹیم عالمی کپ میں بھارت کو ہرا چکی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 2006 میں انڈر 19 ٹیم کی سربراہی کرتے ہوئے بھارتی سورماو¿ں کو پچھاڑ چکے ہیں، جب کہ انڈر 19کے دونوں کپتان ایک بار پھر آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تحت انڈر 19 ورلڈ کپ کے مقابلے 2006 میں منعقد ہوئے، جس میں دنیا بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔پاکستان کی جانب سے 2006 میں انڈر 19 ٹیم کی کپتانی سرفراز کے پاس تھی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور فائنل روایتی حریفوں کے درمیان کولمبو کے میدان میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے مخالف ٹیم کو تین وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔انڈر 19 کے مقابلے کی خوبصورتی یہ تھی کہ اس میں موجودہ انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم نے ٹورنامنٹ کے تمام ہی میچز میں فتوحات اپنے نام کی۔

آرمی چیف کا کرکٹ لیجنڈز کے اعزاز میں عشائیہ
واضح رہے کہ انڈر 19کے ورلڈ کپ میں سرفراز احمد 2006میں جبکہ ویرات کوہلی2008میں اپنی اپنی ٹیموں کو کامیابی دلا چکے ہیں، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک تصویر میں سرفراز احمد کو جیت کی ٹرافی اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ان کے ساتھ محمد عرفان بیٹھے ہوئے تھے جبکہ دوسری جانب کوہلی کی ایک تصویر میں سامنے آگئی ہے جس میں وہ 2008ءمیں ٹرافی اٹھائے ہوئے ہیں

مزید :

کھیل -