پاکستان چمپیئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کرے گا، تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے: شعیب اختر

پاکستان چمپیئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کرے گا، تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ...
پاکستان چمپیئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کرے گا، تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے: شعیب اختر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو اس وقت قوم کی حمایت کی ضرورت ہے، انشاءاللہ پاکستان چمپیئنز ٹرافی میں جیت کر تاریخ رقم کرے گا لیکن پاکستان جیتے یا ہارے ہمیں ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہئے، تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے۔

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے فائنل تک رسائی پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اصل مقابلہ تو فائنل میں ہوگا، ہمیں پاکستان سے غرض ہے اور قومی ٹیم جیتے یا ہارے میں شاہینوں کے ساتھ ہوں ۔ساتھ ہی انہوں نے سرفراز احمد کے خلاف کئے جانے والے پروپیگنڈے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہئے، انشاءاللہ قومی ٹیم متحد ہوکر چمپیئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کرے گااور ہمیں ہار اور جیت میں پاکستان کی حمایت کرنے چاہئے کیوں کہ تحمل سے ہی ہم ہم بن سکتے ہیں ۔

مزید : کھیل