پاکستان بھارت سے مقابلے کے لئے تیار ہے،ٹیم کو فائنل میچ میں نئی حکمت عملی بنانا ہوگی:عامر سہیل

پاکستان بھارت سے مقابلے کے لئے تیار ہے،ٹیم کو فائنل میچ میں نئی حکمت عملی ...
پاکستان بھارت سے مقابلے کے لئے تیار ہے،ٹیم کو فائنل میچ میں نئی حکمت عملی بنانا ہوگی:عامر سہیل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کرکٹر عامر سہیل نے کہاہے پاکستان بھارت کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیارہے جبکہ فائنل کیلئے پاکستان کو نئی حکمت عملی بنانا ہوگی ۔

پاکستان چمپیئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کرے گا، تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے: شعیب اختر

سماء ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق پلیئر عامر سہیل کا کہنا تھا کہ فخر زمان بہت اچھا کھلاڑی ہے لیکن شعیب اور محمد حفیط کو پرفام کرنا ہوگاجبکہ پاکستانی باولرز نے گزشتہ فاتح میچ میں کنڈیشنز کا فائدہ اٹھایاکیونکہ باولرز نے ریٹنگ کیلئے نہیں وکٹیں حاصل کرنے کیلئے باولنگ کی اگر کھلاڑیوں کی پرفارمنس اسی طرح رہی تو کامیاب ہوجائیں گے۔انہو ں نے وہا ب کیخلا ف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جب سری لنکاکیخلاف میچ جیتا تھا تو ایک رپورٹر نے وہاب ریاض سے کہاکہ آپ اپنی اس جیت کو جاوید میانداد کے نام کریں ،جس پر وہاب نے جواب دیا تھا کہ میں ان کے نام اس جیت کو نہیں کروں گا کیونکہ وہ بہت تنقید کرتے ہیں۔ میں نے وہاب ریاض کے اس رویے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو ٹیم میں آئے اور میچ کھیلتے ہوئے’’جمعہ جمعہ چار دن ہوئے ہیں‘‘ آپ کسی سینئر کھلاڑی کیخلاف ایسی بات نہیں کرنی چاہیے ،آپ کا کام کرکٹ کھیلناہے اور وہی کام کریں۔دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری کاکہنا تھا کہ پاکستان کی فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست ٹاکرا ہوگا۔

مزید : کھیل