چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عید کا تحفہ دینے کے لئے پشاور میں خصوصی چپل تیار

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عید کا تحفہ دینے کے لئے پشاور میں ...
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عید کا تحفہ دینے کے لئے پشاور میں خصوصی چپل تیار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (یوپی آئی)چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عید کا تحفہ دینے کے لئے پشاور میں خصوصی چپل تیار کر لی گئی۔

پاکستان چمپیئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کرے گا، تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے: شعیب اختر

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز پشاور پہنچ گئے اور وہاں پر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ پشاور میں پشاوری چپل تیار کرنے والے پشاور کے رہائشی نے عید پر بلاول بھٹو زرداری کو عید پر پشاوری چپل کا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے پہلے جب آصف علی زرداری نے پشاور کا دورہ کیا تھا تو ان کو بھی پشاوری چپل دی گئی تھی اور اب جب بلاول بھٹو زرداری پشاور پہنچے ہیں تو ان کو خصوصی طور پر عید پر پشاوری چپل کا تحفہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا یہ دورہ پشاور بہت اہم ہے صوبائی صدر ہمایوں خان کے گھر پر پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں بہت سے سیاسی و سماجی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

مزید : اسلام آباد