انتخابات 2018نے عید’’ سیاسی ‘‘کردی

انتخابات 2018نے عید’’ سیاسی ‘‘کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تجزیاتی رپورٹ/نعیم الدین
عیدالفطر کے موقع پر امیدوار ووٹرز میں گھل مل جائیں گے۔ اور ووٹرز کو بھینچ بھینچ کر گلے لگائیں گے اور پھر الیکشن سے پہلے تک اس ہی طرح حال چال پوچھتے رہیں گے۔ اور الیکشن کے بعد پھر ہوجائیں گے ۔ یہ المیہ ہے پاکستان کی سیاست کا، بعد میں جب ووٹرز کو اس کی ضرورت ہوگی تو ایسی صورت میں امیدوار ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا۔ کراچی میں الیکشن کا ماحول گرم ہونا شروع ہوگیا ہے، سڑکوں پر بینرز اور پرچم لہرانے لگ گئے ہیں، محلوں میں امیدواروں نے ابھی سے لابنگ شروع کردی ہے، بعض علاقوں میں تو رات گئے تک بیٹھک کا پرانا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس مرتبہ الیکشن کے پرانے دھنگ سامنے آرہے ہیں، اور محلہ کے بزرگ بھی سڑکو ں پر دوبارہ سیاست میں حصہ لینے کیلئے آگئے ہیں۔ ووٹرز کے پاس اس مرتبہ چوائس بہت ہے کسے ووٹ دینا ہے، کسے نہیں دینا، اس کا فیصلہ تو وہ بعد میں ہی کریں گے۔ تاہم امیدواروں کی گھر گھر جا کر ووٹرز کو راضی کرنے کی مہم شروع نہیں ہوئی ہے، البتہ دعا سلام کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
سیاسی

مزید :

تجزیہ -