نمازِ عید ادا کرنے کا درست طریقہ کیاہے؟

نمازِ عید ادا کرنے کا درست طریقہ کیاہے؟
نمازِ عید ادا کرنے کا درست طریقہ کیاہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مفتی حافظ عرفان اللہ)ہمارے بہت سے پڑھے لکھے مسلمان بھی عید کے موقع پر ایکد وسرے سے نماز ادا کرنے کا درست طریقہ پوچھ رہے ہوتے ہیں یا وہ دوران نماز بھی ایک دوسرے کو دیکھ کر تکبیر و رکوع کررہے ہوتے ہیں ۔حالانکہ نماز عید سے قبل امام واضح طور پر بھی بتاتے ہیں لیکن سال بعد عید کی نماز پڑھنے کی وجہ سے بہت سے مسلمان نماز عید کی ادائیگی کے مسنون طریقہ کو بھول جاتے ہیں ۔لہذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ عید کا درست طریقہ جان لے۔
عیدالفطر اور عیدالاضحی کی نمازیں ہر اس شخص پر واجب ہیں جس پر جمعہ فرض ہے۔ عیدین دوگانہ یعنی دو رکعتوں والی نماز ہے۔ نمازِ عیدین کا طریقہ وہی ہے جو دیگر نمازوں کا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ نماز عیدین میں چھ زائد تکبیریں کہی جاتی ہیں۔ امام تکبیر تحریمہ کے بعد ثنا پڑھے، پھر ہاتھ اٹھا کر تین تکبیریں کہے، تیسری تکبیر کے بعد ناف کے نیچے ہاتھ باندھ لے، مقتدی بھی ایسا ہی کریں۔ پھر امام تعوذ و تسمیہ کے بعد جہراً قرات کرے۔ قرات کے بعد حسبِ معمول رکوع و سجود کیے جائیں۔

پھر دوسری رکعت شروع ہوگی۔ امام قرات کرے، قرات کے بعد تین مرتبہ ہاتھ اٹھا کر تکبیریں کہے، مقتدی بھی امام کے ساتھ ایسا ہی کریں اور چوتھی مرتبہ امام ہاتھ اٹھائے بغیر تکبیر رکوع کرے، مقتدی بھی ایسا ہی کریں، اس طرح دو رکعت نماز مکمل کی جائے گی۔ نماز عیدین کا وقت آفتاب کے بلند ہوجانے کے بعد زوال سے پہلے تک ہے۔

مزید :

روشن کرنیں -