مشرف واپس آئے تو مشکل میں پھنس جائینگے، شیخ رشید

مشرف واپس آئے تو مشکل میں پھنس جائینگے، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اگر پاکستان واپس آئے تو بہت بڑی مشکل میں پھنس جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسی نے یہ نہیں کہا تھا کہ اس کو نااہل کر دو، انھوں نے اہلیت اور نا اہلیت کا فیصلہ کرنے کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی بات کی، یہ میرا مسئلہ نہیں ہے، میں قبضہ گروپ، منی لانڈرر یا ٹیکس چور نہیں ہوں، نہ ہی میں نے کبھی قرض لیا ہے، میرے والد نے نصیحت کی تھی کہ کبھی بینک سے قرضہ نہ لینا، بڑی کامیابیوں کیلیے بڑے خطرات مول لینا پڑتے ہیں، کئی لوگ میری سیاسی موت کے منتظر ہیں، رانا ثنا اللہ نے کہا تھا شیخ رشید نااہل ہو جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا اگرچہ حلقے میں ن لیگ کا ووٹ زیادہ ہے لیکن ہم زیادہ مارجن سے جیتیں گے، عمران خان کیساتھ اتنا منسلک رہا کہ اپنی پارٹی پر توجہ نہیں دے سکا، کوشش ہے اس مرتبہ عمران خان کی حکومت بن جائے، جنگ اور سیاست میں اپنی جگہ اور دشمن کی طاقت کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہئے، مجھے یقین ہے ختم نبوت کیوجہ سے میں دونوں حلقوں سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیکر جیتوں گا، مشرف کو واپس نہیں آنا چاہئے وہ اگر پاکستان واپس آئے تو بہت بڑی مشکل میں پھنس جائیں گے، شاید فوج بھی انہیں چھڑا نہ پائے، وہ جنرل راحیل ہی تھے جنہوں نے انہیں چھڑا لیا۔