پاک فوج کی طرف سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، پرامن ماحول میں منائی جانے والی عید شہدا اور غازیوں کی مرہونِ منت ہے: آئی ایس پی آر

پاک فوج کی طرف سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، پرامن ماحول میں منائی جانے ...
پاک فوج کی طرف سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، پرامن ماحول میں منائی جانے والی عید شہدا اور غازیوں کی مرہونِ منت ہے: آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ویب ڈیسک)  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ماحول میں منائی جانے والی عید شہدا اور غازیوں کی مرہونِ منت ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی جانب سے قوم کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید کے موقع پر فوجی جوان اپنوں سے دور ملکی سرحدوں کے محافظ ہیں، قوم کی عید کی خوشیاں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں اور اس موقع پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی برکتیں جاری رکھے، آمین۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -