پرامن ماحول میں عیدکی خوشیاں شہداکی مرہون منت ہیں:آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پرامن ماحول میں عیدکی خوشیاں شہداکی مرہون منت ہیں، ہم عید کے پر مسرت موقع پر شہدااورغازیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔
عید کے پر مسرت موقع پر اپنے ایک بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ عیدکے موقع پراپنوں سے دورفوجی جوان ملکی سرحدوں کے محافظ ہیں اور عیدکی خوشیاں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں، ہم شہدااورغازیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہمیشہ پاکستان پربرستی رہیں ہیں اور دعا ہے کہ یہ تاقیامت برستی ہی رہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جوانوں کے ساتھ عید منائی اور نماز عید کے بعد ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔یاد رہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے مسلسل دوسرے سال ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ عیدالفطر منائی ہے۔